بھٹکل:18/ نومبر (ایس اؤنیوز)پی یوکالج تعلیمات عامہ کے زیر اہتمام ضلعی سطح کے ہم نصابی مقابلہ جات میں دی نیو انگلش پی یوکالج اول شعبہ سائنس کے متعلم پرتیش نائک نے مصوری میں اول مقا م حاصل کرتےہوئے زونل لیول کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ اور شعبہ کامرس اول کے طالب علم گوریش ہیگڈے جانپد مقابلہ میں سوم انعام پایا ہے۔ طلبا کی کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک ،ٹرسٹ مینجر راجیش نایک اور پرنسپال وریندر شانبھاگ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔